ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل انجمن ڈگری کالج کے متعلم محمد اسجد رکن الدین ٹائکونڈو میں کرناٹکا یونیورسٹی بلیو منتخب

بھٹکل انجمن ڈگری کالج کے متعلم محمد اسجد رکن الدین ٹائکونڈو میں کرناٹکا یونیورسٹی بلیو منتخب

Thu, 28 Feb 2019 20:01:33    S.O. News Service

بھٹکل :28؍فروری (ایس او نیوز)انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سنٹر بھٹکل کے بی کام 6سمسٹر میں زیر تعلیم محمد اسجد رکن الدین ٹائکونڈو(کورین مارشل آرٹ)میں کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کےیونیورسٹی بلیو کے طورپر منتخب ہوتے ہوئے شاندار کارنامہ انجام دیا ہے۔  اترکنڑا ضلع کی تاریخ میں یہ پہلے متعلم ہیں جو اس کھیل میں یونیورسٹی بلیو کے طورپر منتخب ہوئے ہیں۔

یونیورسٹی سے ملی جانکاری کے مطابق محمد اسجد 9مارچ کو ریاست ہریانہ کے مہرشی دیانند یونیورسٹی روہتک میں منعقد ہونےو الے بین یونیورسٹی ٹائکونڈو ٹورنامنٹ میں محمد اسجد کرناٹکا یونیورسٹی کی نمائندگی کریں گے۔خیال رہے کہ محمد اسجد کراٹے کے فن میں بیلک بیلٹ بھی ہیں۔  محمد اسجد کی بہترین کارکردگی پر ان کے والد عمرفاروق رکن الدین ، انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے صدر عبدالرحیم جوکاکو، جنرل سکریٹری اسماعیل صدیق، ایڈیشنل جنرل سکریٹری محمد اسحق شاہ بندری ، کالج بورڈ سکریٹری محمد محسن شاہ بندری ، انجمن کے جملہ عہدیداران ، ممبران ،کالج پرنسپال پروفیسر مشتاق شیخ ،فزیکل ڈائر کٹر کے کلیم اللہ ، لکچرر حضرات ، غیر تدریسی عملہ  اور جماعت کے ساتھیوں نے مبارکبادی پیش کی ہے۔


Share: